ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / زمینی سطح پر کام کرنے والو ں کو ترجیح دی جائے گی:بہارکانگریس

زمینی سطح پر کام کرنے والو ں کو ترجیح دی جائے گی:بہارکانگریس

Sun, 29 Jul 2018 21:41:45    S.O. News Service

نئی دہلی29جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن اور سماجی کارکن ساجد ملک نے کہاکہ اگر کانگریس کو اقتدار میں واپس آنا ہے تو کانگریس کومضبوط کرنے کے ساتھ زمینی سطح کے لیڈروں کو پارٹی میں اہمیت دینی ہوگی۔ یہ بات انہوں نے کانگریس کے جنرل سکریٹری اور بہار امور کے انچارج شکتی سنگھ گوہل سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے شکتی سنگھ گوہل کو بہار میں کانگریس کو مضبوط کرنے کے سلسلے میں مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ کانگریس سے بہار کے عوام دور ہوتے جارہے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ عام طور پر کانگریسی لیڈر عوام کے درمیان نہیں رہتے اور نہ ہی زمین سے جڑے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے عوام بھی کانگریس سے کٹ گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان لوگوں کو کانگریس کی ذمہ داری دی جائے جن کا تعلق براہ راست عوام سے ہو اور وہ عوام کے درمیان مقبول بھی ہوں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈران عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے دیگر چیزوں پر زیادہ توجہ دیتے ہیں اس وجہ سے کانگریس کو بہار میں دوسری پارٹیوں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہار میں کل وقتی صدر کا اب تک انتخاب نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے کارکنوں میں مایوسی ہے۔ اس موقع پر جنرل سکریٹری شکتی سنگھ گوہل نے کہاکہ اس پر جلد فیصلہ کیا جائے گا اور وہ بہار کا دورہ کررہے ہیں اور ان لوگوں پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں جن کا تعلق زمینی سطح سے ہے۔مسٹر گوہل نے کہاکہ زمینی سطح پر کام کرنے والوں کو نہ صرف ترجیح دی جائے گی بلکہ عہدوں کی تقسیم میں بھی ان کا خیال رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ وہ بہار میں کانگریس کو مضبوط کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔


Share: